Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

آرمی چیف کے حضور عرضیاں دینے والے عمران خان بہادر بنیں، پورا سچ اگل دیں،عرفان صدیقی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے حضور عرضیاں دینے والے عمران خان بہادر بنیں، پورا سچ اگل دیں اور کہہ ڈالیں کہ ہاں پی ٹی آئی کو فوج سے میں نے لڑایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ’آرمی چیف کے حضور عرضیاں گذارنے والے بانی چیئرمین بہادر بنیں، اعصاب جواب دے گئے ہیں تو پورا سچ بھی اگل دیں، الزام دوسروں کے سر تھوپنے کے بجائے مردانگی کا مظاہرہ کریں، کہہ ڈالیں کہ ہاں پی ٹی آئی کو فوج سے میں نے لڑایا‘۔

لیگی سینیٹر نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ ڈالیں کہ ’جنرل عاصم منیر کی تقرری روکنے کے لئے پنڈی پر یلغار انہوں نے کی، کہہ ڈالیں کہ کبھی خود کبھی بیگم پر قاتلانہ حملوں کے الزامات انہوں نے لگائے۔‘

عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ ڈالیں کہ ’میں نے 9 مئی کو عاصم منیر کا تختہ الٹنے کیلئے فوج میں بغاوت کی سازش کی، 200 سے زیادہ فوجی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں پر حملے میں نے کرائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ ڈالیں کہ ’فضائیہ کے طیارے میں نے جلائے، ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کا مضحکہ میں نے اڑایا، سوشل میڈیا سے عاصم منیر اور فوج کو گالیاں میں نے دلوائیں، بیرون ملک اپنی فوج اور چیف کے خلاف بسوں پر اشتہاری مہم میں نے چلوائی،عاصم منیر کو اس عہد کا یحییٰ خان باور کرانے والی ویڈیو میں نے بنوائی، جیل میں بیٹھ کر فوج اور چیف کے خلاف مضمون میں لکھ رہا ہوں۔‘
مزیدپڑھیں :محمود اسلم مرحوم والدہ اوربیٹی کو یاد کرکے روپڑے

یہ بھی پڑھیں