Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جب کہ آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سے ایم کیوایم کے رہنما مصطفی کمال نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر پاور اویس لغاری سے ملاقات کی ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹس سے ملکی معیشت رک گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی جس میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وفد کے اراکین کو پاورسیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائرڈ کیا جائے گا اور درآمدی کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:نوجوانوں پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس کے گھیراؤ کیلئے تیار ہو؟ حافظ نعیم

یہ بھی پڑھیں