Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

9 مئی واقعات پر عمران خان کا مشروط معافی مانگنے کا اعلان

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے9مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی بھی مانگوں گا، ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ثبوت آپ کے پاس ہیں، کیوں چھپا رہے ہیں ثبوت چھپانا جرم ہے، پیٹرول بم ہم نے صرف زمان پاک لاہور میں استعمال کیے تھے اور کہیں نہیں، اگر کوئی تنظیمی عہدے دار حساس عمارتوں پر پٹرول بم پھینکنے میں ملوث ہے تو اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
عمران خان نے کہا کہ کیا صرف آئی ایس پی آر کی عزت ہے، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں، مجھے رینجرز نے گھسیٹا، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں، معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلطی کی ہو، میں نے کوئی غلطی نہیں کی ، انہوں نے پرامن احتجاج کو دہشت گردی بنا دیا، میں مظفرگڑھ پولیس والا نہیں ہوں کہ پہلے مجھے پھینٹی لگائی جائے اور بعد میں میرا آئی جی ہی جا کر معافی مانگ لے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے 9 مئی سے متعلق مؤقف پر قائم رہنے کے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھی 9 مئی کو معاف نہیں کریں گے، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا پارٹی کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، نو مئی کے متاثرین ہم ہیں ہمیں انصاف چاہیے، قاضی فائز عیسی نے ہمیں کچلنے کا پورا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اگر بات نہیں کرنا چاہتا تو نہ کرے میں بھی نہیں کروں گا، ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے،میں ملک کی خاطر بات کرنے کو تیار ہوں، 8 فروری کو کال اس لیے نہیں دی کیونکہ عوام کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو جاتا، پھر ساری ذمہ داری ہم پر آجاتی۔
مزیدپڑھیں :عوام کی پسندیدہ ہونڈاسی ڈی 70کانیا2025ماڈل لانچ کردیاگیا،قیمت اورخصوصیات کیاہیں؟جانیں

یہ بھی پڑھیں