حکومتِ پنجاب نے باضابطہ طور پر ہمت کارڈ کا اجرا کر دیا جس کا مقصد معذور افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔بینک آف پنجاب دو مرحلوں میں 65 ہزار خصوصی افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ہمت کارڈ کے ذریعے صوبے بھر میں ہر خصوصی فرد کو سہ ماہی میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔ اس سے قبل سہ ماہی میں انہیں 7500 روپے دیے جاتے تھے۔
شیڈول
ہمت کارڈ کے ذریعے ادائیگیاں 15 ستمبر 2024 سے شروع ہوں گی۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستحق خصوصی افراد اور معاشرے کے غریب طبقے کی دیکھ بھال کرے۔
