Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 19 کیسز رپورٹ

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 19 کیسز رپورٹ ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 3، راولپنڈی 14 جبکہ گوجرانوالہ اور لودھراں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔بے نظیر بھٹو اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور دیگراسپتالوں میں 30 افراد زیرِ علاج ہیں۔محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے 49 خواتین اور51 فیصد مرد متاثر ہوئے ہیں، ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

رانا ثناء اللہ نےبانی پی ٹی آئی کےمستقبل کی پریشان کن پیشگوئی کر دی

یہ بھی پڑھیں