اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کا پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت تحریک انصاف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری کرلی۔ وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا
استغاثہ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجہ بشاورت سمیت 28 مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔
استغاثہ کے مطابق پولیس نے رُوٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔ 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔افسران کی جانب سے منظوری کے بعد تھانہ سنبل میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

