Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پولٹری فیڈ کمپنیوں کے مبینہ گٹھ جوڑ پر اہم حکم

لاہور(نیوز ڈیسک)قیمتوں کے تعین کے حوالے سے پولٹری فیڈ کمپنیوں کے مبینہ گٹھ جوڑ پر ہائیکورٹ نے اہم حکم دے دیا۔

جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی کو پولٹری فرمز کیخلاف تحقیقات جاری رکھنےکا حکم دے دیا۔ ایک دن کے چوزے کی قیمتوں میں اضافے اور گٹھ جوڑ پر شوکاز جاری کیا گیا تھا۔

پولٹری فرم نےنوٹس پر لاہورہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا۔

لاہورہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس انکوائری رپورٹ پر مبنی ہو تو فوری چیلنج نہیں کیا جاسکتا، مسابقتی کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد ہی اپیل کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں :پی ایس او کا مالی بحران برقرار، مجموعی واجبات 800 ارب ہوگئے

یہ بھی پڑھیں