Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کےمابین جھگڑا، متعددطلبہ زخمی

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق چند روز قبل دونوں طلبہ تنظیموں کے درمیان ہیلے کالج میں لڑائی ہوئی تھی، جمعہ کو ایک بار پھر ایک تنظیم کے طلبہ نے دوسری تنظیم پر حملہ کیا۔

اس حملے میں متعدد طلبہ زخمی ہوئے۔پولیس کو طلب کیا گیا تو طلبہ نے ایک پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ترجمان جامعہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے حالات کنٹرول میں ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث طلبہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو پنجاب یونیورسٹی میں پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی یو ایس ایف) اور یونیورسٹی کے گارڈز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد گارڈز زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں