Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والے کو تلاش کررہا ہوں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والے کو تلاش کررہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کے جلسے میں جھنڈا لہرانے والا پٹواری تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان اسی مہینے فائنل کال دینے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام قوم تک پہنچا دیا، اور تیاری شروع کردی ہے۔

اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لینے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ عمل قابل مذمت ہے، ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک شخص نے امریکی جھنڈا لہرا دیا تھا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست ہیں، اور اب نومنتخب امریکی صدر ان کی جیل سے رہائی کے لیے کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:خاتون لیکچرار پر شوہر کا تشدد، ویڈیو وائرل ’کیا پولیس ایکشن لے گی؟‘

یہ بھی پڑھیں