Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اہم پی ٹی آئی رہنما کا کارکنان کیلئے بڑا پیغام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگ ڈی چوک سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے کارکنوں کو خبردار کیا کہ ڈی چوک سے آگے نہ جائیں۔

عاطف خان نے کہا کہ ڈی چوک سے آگے بڑھنے والوں پر فوج اور رینجرز نے فائرنگ کر دی ہے، جس کے نتیجے میں تین لوگ ان کے سامنے زخمی ہو گئے ہیں۔

عاطف خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے صرف ڈی چوک تک کی کال دی ہے اور ہم ان کے آئندہ لائحہ عمل کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی قیمت پر آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں اور موجودہ صورتحال میں صبر و تحمل سے کام لیں۔

یہ بھی پڑھیں