حکومت بلوچستان نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایف جی گرلز ڈگری کالج کی طالبہ طاہرہ عارف اور خاتون پولیس اہلکار کو پنک اسکوٹی گفٹ کرکے کر اسکیم کا آغاز کردیا۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ بلوچستان کی ملازمت پیشہ خواتین، طالبات کوپنک اسکوٹیز ملیں گی، جامعات، کالجز اور سیکنڈری اسکولز کی طالبات کو اسکوٹیز دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کی پالیسی جلد تشکیل دے کر اس کا آغاز کیا جائے گا، خواتین اور طالبات کو خود مختار اور خود اعتماد بنانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اس وقت بلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں، بلوچستان میں تعینات خواتین ڈپٹی کمشنر بہترین انتظامی امور سر انجام دے رہی ہیں۔
’اسکوئڈ گیم ٹو‘ کا ٹریلر جاری، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

