متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی بھی موجودہ صورتحال پر کھل کر بول پڑے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہےکہ یہ جاگیردارانہ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں، آئین و قانون احتجاج کی اجازت دیتا ہے تشدد کی نہیں۔
جن لوگوں نے مذاکرات کے دروازے بند کیے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ آخری حل مکالمہ ہے، مکالمے کے امکانات ختم نہیں کرنے چاہیے تھے۔ آج کے دور میں سوال کرنا انتہائی اہم ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر تمام صوبوں کی مرضی سے فیصلہ ہونا چاہیے۔
مین کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کی گئیں؟ علیمہ خان نے بڑا بیان دیدیا

