Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس، ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش کرتے گرفتار

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو سے متعلق مقدمے میں ایک اور ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم علی حسن طور کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے عظمی بخاری کی فیک ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی۔

ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل فون اور دیگر دستاویزات اپنی تحویل میں لے لیے ہیں جب کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں