Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

وفاقی کابینہ کی اکثریت کی خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت

وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی ہےگورنر راج سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے مشاورت کی جائے گی، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو اپنی رائے دے دی ہے۔

خیبر پختونخوا نے خود 2 بار وفاق پر چڑھائی کرکے گورنر راج کا جواز پیدا کردیا، وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔کابینہ اجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں