کراچی : کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار ہوگیا ، جس سے صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے صارفین کو اکتوبر میں 46 کروڑ10 لاکھ روپے کی اضافی وصولی کی واپس کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔
جس کے تحت کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے27 پیسے فی یونٹ کی کمی بنے گی، اس سلسلے میں اکتوبر2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔
نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کی درخواست پر 5 دسمبر 2024 کو سماعت ہوگی ، کے ای نے صارفین کو 46 کروڑ 10 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔نیپرا کی من و عن منظوری پر کے ای صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔


