Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

خرم مشتاق کوپی آئی اے کا قائم مقام سی ای او مقرر کر دیاگیا

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کارپوریشن لمیٹڈ نے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا۔

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق خرم مشتاق، ائیر وائس مارشل عامر حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے کا چارج لیں گے۔

خرم مشتاق پی آئی اے کے سینیئر ترین چیفس میں سے ایک ہیں اور ہوابازی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پی آئی اے کے کمرشل، ائیرپورٹ سروسز، فلائٹ سروسز، سیکیورٹی و ویجلنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں