Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

بیرسٹر گوہرعلی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے،نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن بن گئے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن اراکین کی تبدیلی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر کا نام سپریم کورٹ کو بھجوادیا۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹرگوہرکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس سے قتل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے عارضی طور پر بدل دیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں