Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

وفاقی کابینہ نے آٹھ آئی پی پیز کو بند کرنے منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی سفارش پر بگاس سے چلنے والے آٹھ انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس (آئی پی پیز) کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔

منگل کو کابینہ کے اجلاس میں ان معاہدوں کی منظوری کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ان پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے نیپرا سے رابطہ کرے گی۔

’ان معاہدوں کے بعد عام صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی ہو گی اور قومی خزانے کو 238 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔‘

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ہر فیصلے اور اقدام میں قومی مفاد مقدم رہنا چاہیے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نجی شعبے اور صنعتوں کا فروغ حکومتی کی اولین ترجیح ہے۔

مذکورہ پاور پلانٹس میں جے ڈی ڈبلیو یونٹ I، یونٹ II، آر وائے ملز، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز انڈسٹریز، تھل انڈسٹریز اور چنار انڈسٹری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں