اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے سابق وزیرِ اول اور گلاسگو پولوک سے رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے عمران خان کی مسلسل گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “اگرچہ میں پاکستان میں کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہوں، لیکن عمران خان کی گرفتاری پر مجھے شدید تشویش ہے۔ انتخابات سے پہلے سیاسی مخالفین کو قید میں ڈالنے کا یہ سلسلہ ایک جمہوری ملک کے اصولوں کو بنیادی طور پر نقصان پہنچاتا ہے، اور پاکستان جو میرے دل کے قریب ہے،اس کے لیے یہ ایک مایوس کن صورتحال ہے۔
A person who is facing charges of corruption and misuse of authority and all these cases are in courts of law; does any civilized county let such people go because of rhetoric and propaganda. I believe not. https://t.co/BNmpxL0yT8
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) December 11, 2024
اسکے بعد وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے اپنے ردعمل میں کہا کہ “جو شخص بدعنوانی اور اختیار کے غلط استعمال کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے اور ان کے مقدمات عدالتوں میں ہیں، کیا کسی مہذب ملک میں صرف پروپیگنڈا اور تقریروں کی بنا پر ایسے لوگوں کو رہا کیا جا سکتا ہے؟ میرا خیال ہے نہیں۔”
پاکستان میں عمران خان کے خلاف جاری مقدمات اور ان کی گرفتاری پر سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ کے سیاستدان نے اپنے تبصرے میں پاکستان کے جمہوری اصولوں کی اہمیت پر زور دیا۔
