Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبرکو طلب کرنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبرکو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے واپس بھجوائے گئے 8 بل بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق“سوسائیٹیز ترمیمی بل“ پر غور کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے ”سوسائیٹیز ترمیمی بل“ واپس بھیجا تھا، وزارت قانون کی طرف سے اس بل میں مزید ترامیم لائی جائیں گی ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول بل، جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور سمیت کئی بل قانون سازی کے لئے پیش ہوں گے، ان میں عرفان صدیقی کا کوڈ آف کریمنل پروسیجر سے متعلق بل بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں