Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔ اور فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی۔اے ٹی سی نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کی کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان۔ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

اسپیشل سنٹرل کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب) نے کی تھیں۔ نیب ترامیم کی روشنی میں کیس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو منتقل کیا گیا تھا۔ ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں