Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

فیض حمید کیخلاف کارروائی ، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کے اگلے مرحلے کا آغاز ہونے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حوالے سے شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فردِ جرم عائد کر کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہو گی اور اس تاثر کو زائل کیا جا سکے گا کہ طاقت ور احتساب سے بالا تر ہے۔

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان،اہم تبدیلیاں

یہ بھی پڑھیں