Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

ڈی چوک میں جاں بحق اور زخمی کارکنوں کے اخراجات سے متعلق کے پی حکومت کا بڑا اعلان

خیبرپختوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ہونے والے تمام جلسوں کے اخراجات وزیراعلیٰ نے ذاتی جیب سے اداکردیے ہیں تاہم ڈی چوک میں شہید ہونے والے اور زخمیوں کو ادائیگی صوبائی حکومت کے خزانے سے ہوگی۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ترجمان فراز مغل نے بیان میں کہا کہ اب تک ہونے والے تمام جلسوں کے اخراجات، ٹرانسپورٹ، خوراک اور کرینوں کے انتظامات علی امین نے ذاتی جیب سے ادا کیے۔ان کا کہنا تھا کہ جلسوں کے اخراجات اور کارکنوں کی ضمانتوں کے لیے مچلکے اور زخمیوں کا علاج معالجہ سب وزیراعلیٰ کی ذاتی جیب سے کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کا ایک روپیہ بھی کسے جلسے پر خرچ ہوا نہیں ہوا اور نہ خرچ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ڈی چوک کے شہیدوں اور زخمیوں کے لیے پیسے حکومت خیبرپختونخوا کے خزانے سے ادا ہوں گےا ور کہا کہ جاں بحق ہونے والے خیبرپختونخوا کے شہری تھے جنہیں ریاست نے بے گناہ شہید کیا۔فراز مغل کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس کے لیے کوئی فنڈ مانگے تو کسی کو رقم نہ بھیجی جائے، کسی بھی پارٹٰی لیڈر، بینک اکاؤنٹ میں پیسے بھیجنے سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں