ملک میں 10 ماہ میں کتنے ہزار آپریشن کیے گئے، ان آپریشنز میں کتنے دہشت گرد ہلاک اور کتنے گرفتار کیے گئے۔۔۔؟ اس بارے میں وزارت داخلہ کی رپورٹ میں تہلکہ خیز اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ۔
دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں 10ماہ میں 12ہزار سے زائد آپریشنز ،341دہشت گرد ہلاک، کالعدم تنظیموں کی تعداد 82ہو گئی ، دہشت گردی میں مالی معاونت کے مقدمات میں 2466افراد گرفتار،وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور انتہا پسند عناصر کیخلاف کاروائیوں کی رپورٹ تیار کر لی۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2024کہ پہلے دس ماہ میں دہشت گردی کے خلاف مجموعی طور پر 12801 انٹیلی جنس آ پریشن کیے گئے دہشتگری کیخلاف کاروائیوں میں 341دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ 10ماہ کے دوران 4 دہشت گرد تنظیموں میں زینبیون بریگیڈ، ملافضل گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ موومنٹ بھی شامل ہیں ، ملک میں کالعدم تنظیموں کی کل تعداد اب 82 ہو گئی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیےکتنا ہدف دے دیا؟ دیکھیں

