Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ایکس کی بندش،سست انٹرنیٹ ، شازیہ مری نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش ،سست انٹرنیٹ پر اہم اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا، وزارت بدحالی کا شکار ہے، یہ کون سی فائر وال ہے ہم کس سے جواب لیں؟

شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ مجھے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پرہنسی آ رہی تھی، انٹر نیٹ ہے نہیں اور یہ بل ڈیجیٹل نیشن کا لا رہے ہیں۔پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل نے سوال کیا کہ انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا گیا؟

آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا، اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں