اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات میں بریک تھرو،دونوں فریقین کے درمیان برف پگھلنے لگی ۔بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کا سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو سپیکر آفس سے گرین سگنل ملا،
ذرائع کے مطابق گرین سگنل ملنے کے بعد ہی پی ٹی آئی نے ایوان کے بائیکاٹ کا فیصلہ بدل کر باقاعدہ شرکت کی تھی۔ گرین سگنل کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے ٹی او آرز تیار کرنے شروع کر دیئے ،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ٹی او آرز میں سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سیاسی مقدمات ختم کرنے پر بھی بات چیت ہو گی ،
ذرائع کے مطابق تمام ٹی او آرز تیار کر کے سپیکر آفس کو بھجوائے جائیں گے ،۔ سپیکر کی جانب سے حکومت کو تمام تفصیلات تحریری طور پر بھجوائی جائیں گی ، تمام تفصیلات کی روشنی میں حکومتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،
سپیکر آفس کی جانب سے اتوار تک حکومتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا قوی امکان بھی ظاہر جارہا ہے ، پی ٹی آئی کی جانب سے حتمی ٹی او آرز طے کرنے اور منظوری کیلئے مذاکراتی کمیٹی اڈیالہ میں ملاقات کرے گی
یورپ میں پناہ ، اکتوبر 2023 سے اب تک 28ہزار پاکستانیوں کی درخواستیں موصول،رپورٹ
