اسلام آباد(نیوزڈیسک)مہنگی بجلی کے باعث صارفین کا تیزی سے نیٹ میٹرنگ کی طرف رجحان میں اضافہ، نیٹ میٹرنگ کی درخواستوں کاحجم مجموعی پیداواری صلاحیت سے بڑھ گیا ۔ڈسکوز کے پاس نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کی تعداد 4742 تک پہنچ گئی۔ 58 ہزار 822 میگاواٹ صلاحیت کی سولر نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں زیر التوا ہونے کا انکشاف
،نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 46 ہزار میگاواٹ تک ہے،دستاویزات کے مطابق سب سب زیادہ آئیسکو کے پاس نیٹ میٹرنگ کی 1363 درخواستیں زیر التوا،1363 زیر التوا درخواستوں کی پیداواری صلاحیت 12 ہزار 276 میگاواٹ ہے۔
گیپکو کے پاس 6282 میگاواٹ صلاحیت کی نیٹ میٹرنگ کی 117 درخواستیں زیر التوا،لیسکو کے پاس 6143 میگاواٹ صلاحیت کی سولر نیٹ میٹرنگ 699 درخواستیں زیر التوا،فیسکو کے پاس 12 ہزار 399 میگاواٹ صلاحیت کی 871 درخواستیں زیر التواء،کے الیکٹرک کے پاس 10 ہزار 164 میگاواٹ صلاحیت کی 773 درخواستیں زیر التواء،
درخواستوں کی عدم منظوری کی بڑی وجہ نیٹ میٹرنگ کے زیادہ بائی بیک ریٹس قرار،اتھارٹی کا بہتر نتائج کیلئے نیٹ میٹرنگ کے لئے متوازن نظر ثانی شدہ ٹیرف سٹرکچر پر زور،نیپرا کی بڑے سولر منصوبے لگانے کی بجائے سولر صارفین کی حوصلہ افزائی کی تجویز
لیسکو نے ڈیڈ، ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد طلب کرلی
