Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

عمران خان نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی شرط عائد کر دی، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(ابرارولی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے عمران خان نے ہدایت کی ہے حکومت کے سامنے تحریری طور پر مطالبات پیش کیے جائیں عمران خان نے یہ شرط عائد کی ہے کے ان دو مطالبات کو مانے سے ہی مزاکرات کا سلسلہ آگے بڑھ سکے گا اگر حکومت نے تحریری طور کے باوجود مطالبات تسلیم نہ کیے اور تحریری طور پر معاہدہ نہ کیا تو چوتھی مزاکراتی ملاقات نہیں ہو گی

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر (اے بی این نیوز) سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے میں عمران خان کا نام شامل نہیں ہے اور رہائی کے حوالے سے عمران خان نے واضع طور پر کہا ہے میں اپنے تمام کیسز قانون اور انصاف کے مطابق لڑوں گا مجھ پر جھوٹے اور بےبنیاد کیسز ہیں رہائی کے لیے کسی قسم کی آفر قبول نہیں کروں گا آخر تک لڑوں گا اور پاکستان کے اس نظام سے جیتوں گا۔

اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کے حکومت مزاکرات میں تاخیر اور عمران خان سے ملاقات کی اجازت اس لیے نہیں دی جا رہی کے مزاکراتی کمیٹی کے ممبر عمران خان سے ملاقات میں کوئی نئی ہدایت نہ لے کر آجائیں مگر اب ملاقات ہو گی اور عمران خان نے تحریری طور پر مطالبات پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔


مزیدپڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ متوقع

یہ بھی پڑھیں