Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

بانی پی ٹی آئی کیا چاہتے ہیں؟ شیرافضل مروت نےاہم خبر دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیرافضل مروت کی پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو، شیرافضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر مذاکرات ٹیم کی مجھ تک رسائی نہیں تو بھی مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ مذاکرات کی تیسری نشست تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے ماحول خراب ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہت لچک دکھائی ہے،بانی نے کہا کہ اگر مذاکرات ٹیم مجھ تک رسائی نہیں تو بھی مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے، تحریری مطالبات کو انا کا مسلہ بنایا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مطالبات تحریری طور پر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

احتساب عدالت کا جو بھی فیصلہ آتا ہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،حیران کن بات یہ ہے کہ میڈیا کو ایک دن پہلے پتہ چلتا ہے کہ کل فیصلے کی تاریخ کو ملتوی کیاجائے گا۔
مزیدپڑھیں:عاقب جاوید کی جگہ لاہور قلندرز کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں