Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج، تمام فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔

الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کے 15 انتخابی نتائج کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب بابر بھروانہ اور ممبر کے پی کے اکرام اللہ خان نے کی۔

کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انہوں نے پی بی 45 کے پورے حلقہ کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارم 48,49 مرتب کیے بغیر نتائج کا اعلان کر دیا۔ اصل فارم 45 میں کے جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پر کانی نے 4503 ووٹ لیے ہیں۔

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کامیاب قرار دینے والے امیدوار کو صرف 740 ووٹ پڑے، کامیاب امیدوار کا فارم 47 فارم 45 سے مطابقت نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔
مزیدپڑھیں:دوبھائیوں نے سولر پینل کی درآمدات میں حکومت کو بڑا چونا لگا دیا

یہ بھی پڑھیں