Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

رواں سال کی پہلی تنخواہ،پنشن کی قبل ازوقت ادائیگی کی ہدایت

لاہور( ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنزرکیلئے اچھی خبر آئی۔2025 کی پہلی تنخواہ ، پنشن کی قبل ازوقت ادائیگی کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہ 31 تاریخ کو ہی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

صوبہ پنجاب بھر کے تمام انتظامی سیکرٹری، کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اور دو فروری کو سالانہ تعطیلات ہونے پر تنخواہ کی ادائیگی پہلے کرنے کی ہدایت کی ۔ گورنر پنجاب نے سرکاری ملازمین کو 31 جنوری بروز جمعہ تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی منظوری دی۔
مزیدپڑھیں:شیل پاکستان کا نام تبدیل، نئے مالکان نے نیا نام کیا رکھا

یہ بھی پڑھیں