Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافےکی تجویز

اسلام آباد( نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل کی رپورت کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ۔ تنخواہوں میں اضافے کیلئے حکومتی و اپوزیشن ارکان میں اتفاق پایا جاتا ہے، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کروایا جائے گا، اراکین کی موجودہ تنخواہ میں 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے کہا کہ تنخواہوں اضافے کا بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کیلئے مشاورت کر لی گئی،تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فریقین کو نوٹس

یہ بھی پڑھیں