Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل پیش ہونے سے روک دیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ تفصیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے،

عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اور اسے جیل داخل نہ آنے دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے،

شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔ شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ بھی کیا تھا۔
مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب ، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار

یہ بھی پڑھیں