اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی دو فیصد تک کمی کردی تاہم سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس، اکاونٹس، سروہ اسلامک ٹرم اکاونٹس، سروہ اسلامک سیونگ اکاونٹس پر منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافعے کی شرح 12 فیصد سالانہ سے کم کرکے 11.88 فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:سولر انرجی میں پاکستان کا انقلابی قدم


