Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

ای سی سی اجلاس: ارکان کاچینی، کوکنگ آئل اور سبزیاں مہنگی ہونے پر اظہار برہمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی، اسٹیل اور آئرن کے اسکر یپرز کو دی گئی ای ایف ایس کی سہولت واپس لے لی گئی۔

وزارت خزانہ نے ریونیو ڈویژن کے لیے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی، جبکہ ایف سی نارتھ کے لیے 49 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر خزانہ نے ریکوڈک پراجیکٹ کے لیے ایک اب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی، کے الیکٹرک کے 16 فروری 2024 کے معاہدے میں ردو بدل کی منظوری، جبکہ آئی بی کے لیے 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکی گئی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 معاہدوں پر دستخط ہوگئے

یہ بھی پڑھیں