Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر لاہور میں موجود مختلف ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا

تشکیل کردہ اسپیشل ٹیموں نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی شروع کر دی،کمشنر پی آر اے لاہور مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر کا گلبرگ کے اطراف واقع ریسٹورنٹس پر چھاپہ مارکارروائیاں کی ،انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق خان نے متعدد ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے عائد کر دیے۔

الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم نصب نہ کرنے والے 10 ریسٹورنٹس کو ایک ایک لاکھ روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے،پی آر اے کے مطابق تمام متعلقہ ریسٹورنٹس مالکان کو بنک اسٹیٹمنٹ اور سیلز کا ریکارڈ جمع کروانے کیلئے 15 روز کا وقت بھی دے دیا گیا۔

مقرر کردہ وقت کے بعد جرمانہ کی وصولی اور بعدازاں سخت قانونی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جاسکتی ہے ،غیر رجسٹرڈ اور الیکٹرانک انوائس سسٹم کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیموں کو زیرٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

امریکی خاتون شعبہ نفسیات سےسپیشل وارڈ میں منتقل، حالت سے متعلق انتظامیہ کا اہم بیان آ گیا

یہ بھی پڑھیں