اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایئرپورٹ پر ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث عمرہ زائرین کو عین وقت پر پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر 100 سے زائد عمرہ زائرین، جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ائیر لائن نے پولیو ویکسی نیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا، جس پر عمرہ زائرین نے ایئرلائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں آف لوڈ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے ٹکٹ خریدیں۔ہم نے بہت مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی۔غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے، سزا ہمیں دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ایئرلائن ا نتظامیہ اور عمرہ زائرین کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی ائیر پورٹ پہنچ گے۔ عمرہ زائرین نے ان کو گھیر لیا، عمرہ زائرین نے شکایات کے انبار لگا دیے۔سعودی ائیر لائن کے افسران کی بدسلوکی پر شکایت کی۔ عمرہ زائرین نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔
مزیدپڑھیں:انمول بلوچ کی شادی کس سیاستدان کے بیٹے سے ہونے جارہی ہے؟

