اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریجنل مینجرز نے کئی ملازمین کو برطرفی کے لیٹرز جاری کر دیے ہیں، جبکہ کچھ کو زبانی طور پر بھی نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کو متعلقہ اکاونٹ آفیسرز سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آل پاکستان ورکرز الائنس نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ قرار دیا ہے۔ ورکرز الائنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کی جانب سے ابھی تک کوئی براہ راست لیٹر جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم سینکڑوں ریجنل مینجرز نے فارغ کیے جانے والے ملازمین کو لیٹرز ارسال کیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سستی اشیاء کی فراہمی، لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ

