Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

طویل خشک سالی، راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری

راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ خشک سالی پر ایم ڈی واسا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا،

راولپنڈی ڈیم میں پانی کا لیول تیزی سے گرنے لگا۔راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 43 اشاریہ 30 فٹ ہے۔راول ڈیم میں پانی کی سطح کم ہوکر 1669 فٹ تک آگئی ہے، ایم ڈی واسا محمد سلیمراول ڈیم میں پانی کا inflow نہ ہونے کے برابر ہے۔

سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوچکی ہے، پانی کے کم استعمال کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے

واٹر ایمرجنسی سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ڈیموں میں اور زیرِ زمین پانی شدید متاثر ہوا، پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید متاثر ہوچکی ہے،مینجنگ ڈائریکٹر واسا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی طلب 68 ملین گیلن پانی یومیہ ہے جبکہ دستیاب پانی صرف51 ملین گیلن یومیہ ہے، پانی کی ضرورت راول ڈیم، خان پور ڈیم اور ٹیوب ویلز سے پوری کی جارہی ہے، زیرِ زمین پانی کا لیول 7 سو فٹ نیچے گر چکا ہے۔

ڈائریکٹر واسا کا کہنا تھا کہ پانی ضائع کرنے پر واسا نے 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں، پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات کا اندراج کریں گے،ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں، خان پور ڈیم کی بھل صفائی کے باعث 22 فروری تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔

راولپنڈی ڈیم سے پانی کا آوٹ فلو 95 اشاریہ 13 فٹ ہےراول ڈیم میں صرف 45 دن کا پانی ذخیرہ ہے، ایم ڈی واسا بارشیں نہ ہوئیں تو جڑواں شہروں میں پانی کی ضرورت کو پورا کرنا مشکل ہوگا،

عمران خان کا مزید 4ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا

یہ بھی پڑھیں