لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کی سول بیوروکریسی کےلیے منافع بخش قرضہ سکیم شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پراوینشل مینجمنٹ سروس کے افسران کو آسان شرائط پر قرض جاری کردیے۔
ذرائع کا کہناہےکہ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کے زریعہ سول سروسز افسران کو 50 کروڑ کے قرض جاری کردیے، پنجاب میں کام کرنے والے PAS ,اور PMS کے 70 افسران کے قرض منظور ہوگئے۔ منافع بخش قرض سےمنظورہ شدہ درخواستوں میں سے 50 فیصد گھر کی تعمیر کے لیے منظور کیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ باقی 50 فیصد درخواستیں تعلیم ،گاڑی کے حصول سمیت دیگر کے لیے منظور ہوئیں،درخواستگزار افسران کو تمام قواعد پورے ہونے پر قرض کا اجراء کیا گیا،قرض کا حصول افسران کی تنخواہ سے کیا جائےگا،افسران صرف 2 فیصد شرح سود پر 50 لاکھ روپے سے 25 ملین روپے تک قرضے لے سکیں گے۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے دور میں بنائے گئے ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ (WEF) سے سول افسران کو رعایتی قرضے دیئے جائیں گے، ویلفیر اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈز کی نگران پنجاب کابینہ نے منظوری دی تھی، نگران صوبائی کابینہ نے 5 ارب روپے بطور سیڈ منی فنڈ کے لیے دیے گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

