Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کہتے ہیں کہ چینی 180 روپے فی کلو ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔ مارکیٹ میں 164 اور یوٹیلیٹی اسٹور پر 153 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ قیمت نہیں بڑھانے دیں گے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو چینی کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایکشن لیا ہے اور کسی کو قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو سستی اور وافر مقدار میں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔
مزیدپڑھیں:بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی کے سوال پر مصباح ، سرفراز کے قہقہے

یہ بھی پڑھیں