Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عید الفطر، پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، بسوں پر نئے نرخ نامے آویزاں

لاہور(نیوز ڈیسک)عید کی چھٹیاں شرو ع ،فیکٹریوں ،بنگلوں اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے پردیسیوں کااپنوں سےعیدمنانےکیلئےآبائی علاقوں کی طرف جانا شروع کر دیا ہے،لاری اڈےپرپردیسیوں کارش بڑھ گیا،نرخ نامےبھی آویزاں جا ری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسےچکوال کاکرایہ1690،ٹوبہ کاکرایہ1060روپے،لاہور سے ظفروال ، نارووال کا کرایہ 690 ، سیالکوٹ 740 روپے،لاہورسے جھنگ 1250 ، گجرات کا کرایہ 590 روپے لیا جانے لگا۔

لاہورسےفیصل آبادکاکرایہ700،ملتان کاکرایہ2ہزارروپے،لاہورسےراجن پور3ہزاراورراولپنڈی کاکرایہ1600روپےمقررکیاگیا۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ٹیمیں لاری اڈےپرمتحرک ہیں،ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کی جانب سے سڑک کی دھلائی کا عمل بھی جاری ہے۔

علاوہ ازیں ٹریفک پولیس لاہورکااوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی ٹی اولاہور کی تمام ڈویژنل ایس پیز کو کریک ڈاؤن کی نگرانی کی ہدایت،  ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرزکو اوور لوڈنگ کی صورت میں انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیاجائیگا۔


ٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے، سی ٹی او لاہور نے ڈرائیورز اور مالکان کو گاڑی میں کرایہ نامہ نصب کرنے کا بھی حکم دیا۔


لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹیمیں تعینات کی گئیں، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک، گجومتہ سمیت مختلف مقامات پر ٹیمیں تعینات ہیں۔


سرکل افسران کو ان کے سرکل میں بس اڈہ جات پر کڑی نگرانی کا حکم دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ پردیسیوں کی محنت کی کمائی پر کسی صورت شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں