Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

پنجاب اور سندھ میں گندم کٹائی کا عمل شروع، سرکاری قیمت مقرر نہ ہونے سے کاشتکار پریشان

لاہور،کراچی(نیوز ڈیسک)پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم کٹائی کا عمل شروع ہوگیا۔

سندھ میں سرکاری سطح پر خریداری اور ریٹ مقرر نہ ہونے پر کاشتکار پریشان ہیں جبکہ پنجاب کا کسان قیمت کم ملنےپرپریشان ہے۔

مرکزی صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت بہتر ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی۔

خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا ہے،گندم کا ریٹ نہ ملنےسےکسان کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے، ابھی تک حکومت نے گندم کا ریٹ نہیں نکالا۔

12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں