لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو گندم کی نقل و حمل کے حوالے سے بڑی چھوٹ دے دی ہے۔
پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے لیے ڈی ریگولیشن اورفری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی حکومت نے صوبے کے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت مل گئی، کاشتکاروں کو بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پرروک ٹوک نہیں ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکاروں کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی آپس میں لڑائی ، تلخ جملوں کا تبادلہ

