Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

آؤٹ سورس سکولوں کے لیے بری خبر

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں آؤٹ سورس کیے جانے والے سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ کی فراہمی روک دی گئی، فیز 2 میں آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں کو اس سال نان سیلری بجٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کو ساڑھے 3 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں جن میں سے لاہور کے سرکاری سکولوں کے لیے 12 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں تاہم یہ فنڈز دوسرے مرحلے میں آؤٹ سورس ہونے والے 4,789 اسکولوں کو نہیں دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 5,686 سکول پہلے مرحلے (فیز 1) میں آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں۔ سکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال سے قبل فنڈز کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ تدریسی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹیز دانستہ طور پر فنڈز کو روکے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فنڈز آئندہ ہفتے اسکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ کا لندن میں پاسپورٹ چوری، عارضی دستاویزات پر وطن واپسی

یہ بھی پڑھیں