Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان اور بھارت کو جنگ کی طرف کون دھکیل سکتا ہے؟ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نے بتا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں اور غیر ریاستی عناصر دونوں ممالک کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ اسکائی نیوز پر یلدا حکیم کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال نہایت خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان بحران مینجمنٹ کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور مسلسل جاری پروپیگنڈا مہم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگانا ناقابل قبول ہے اور اگر کوئی انٹیلیجنس معلومات موجود ہیں تو اسے دنیا کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر نہ کسی مذہب سے ہوتے ہیں اور نہ کسی قوم سے، ان کی کارروائیوں کو کسی ملک سے جوڑنا غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین کسی بھی ملک کو شہریوں یا خاندانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتے۔

انہوں نے زور دیا کہ موجودہ تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں اور تاریخ بھی یہی ثابت کرتی ہے کہ کسی بھی مسئلے کا پائیدار حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان نے متعدد بار امن کا ہاتھ بڑھایا ہے، مگر بھارت کی جانب سے مسلسل خاموشی اور انکار نے اس کوشش کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کے 3 فوجی اڈوں پر حملہ؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان آگیا

یہ بھی پڑھیں