Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

پاکستانی سفارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو “ناپسندیدہ شخصیت” (persona non grata) قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، مذکورہ پاکستانی اہلکار کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو بھارت میں ان کے سفارتی منصب سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ اس بنیاد پر حکومتِ بھارت نے انہیں 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اس فیصلے سے متعلق پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور (Charge d’ Affaires) کو باقاعدہ طور پر احتجاجی مراسلہ (demarche) بھی جاری کیا گیا ہے۔

تاحال پاکستان کی جانب سے اس اقدام پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان اس نوعیت کے اقدامات باہمی تعلقات میں تناؤ کا سبب بنتے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کی رہائی ،بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں