Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے کھلوائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اپریل 25 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 8802 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے۔ اپریل 2025 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ،اپریل 25 میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں ستمبر 2020 سے اب تک 10 ارب 18 کروڑ ڈالر ڈپازٹس ہوئے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 6 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال ہوئے۔

روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 56 مہینوں میں 1 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واپس نکالے گئے،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 1 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں