Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عوام کے لئے ایک اور بڑے ریلیف کی منظوری

شہریوں کیلئے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی، 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے بعد ایک اور بڑے ریلیف کی منظوری دے دی۔

صوبائی مشیر کا بتانا تھا کہ کے پی کے تمام شہریوں کے لیے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دی، اسکیم پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ گھر کے سربراہ کا انتقال ہو جائے تو لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ اور 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں