لاہور(ویب ڈیسک ) و زیراعلیٰ مریم نوازشریف نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ کردیے گئے۔ پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی ۔ پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا۔شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں۔ پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔سروسز کے حصول کے لئے ڈیتھ او ربرتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے۔ پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:گزشتہ روز پنجاب میں طوفان ، بارش سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں




